(ایجنسیز)
خلیجی ریاست قطر نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان مفاہمت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے بتایا کہ قطری وزیرخارجہ خالد العطیہ نے ٹیلیفون کر کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو حماس اور الفتح کے درمیان تاریخی مفاہمتی معاہدہ کرانے پر
مبارک باد پیش کی۔
خیال رہے کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں بالخصوص حماس اور الفتح کے درمیان پچھلے آٹھ سال سے چپقلش جاری تھی۔ دونوں جماعتوں نے مصر، سعودی عرب اور قطر کی وساطت سے متعدد مرتبہ مفاہمتی معاہدہ کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں جماعتیں اس میں ناکام رہی تھیں۔ گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر الفتح اور حماس کی قیادت نے غزہ کی پٹی میں مذاکرات کیے جس کے بعد دونوں جماعتوں نے اگلے ایک ماہ میں قومی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔